ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مرغی کاگوشت رواں سال ریکارڈمہنگا،600روپےکلو فروخت

موقع کوئی بھی ہو۔ مذہبی تہوار یا کوئی اہم موقع اب مرغی کا گوشت شہریوں کی قوت خرید سےباہرہوگیا ہے۔
رواں سال پولٹری فیڈ مہنگی ہونےکوجوازبناکرفارمرزنےگوشت اورزندہ مرغی کی قیمت کوتاریخی مہنگا کردیا تھا لیکن پھراسکی قیمت میں عارضی ریورس گیرلگ گیا سرکاری پرائس لسٹ میں مرغی کےگوشت کی قیمت 214 جبکہ زندہ مرغی 138 روپےکلوکےحساب سےفروخت کرنےکی ہدایت ہےلیکن ریٹیل مارکیٹ میں قیمت سن کرہوش اڑجائیں گے گوشت 380جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 260 روپےکلوکےحساب سےفروخت ہورہی ہے۔

سندھ پولڑی ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ اس وقت چوزےکی قیمت ریکارڈ مہنگی ہوچکی ہے۔ جسکی وجہ سےریٹیل سطح پرمرغی کا گوشت اوربرائیلرمہنگاہورہا ہے۔۔سال دوہزارآٹھ میں بھی مرغی کی بڑھتی قیمت کوکنٹرول کرنےکیلئےانڈہ ہالینڈ سےدرآمد کروایا گیا تھا۔جس سےمارکیٹ میں قیمت کوبریک لگ گئےتھے۔شہری کہتےہیں قیمت کوکنٹرول کرنےکےذمہ دارخواب غفلت میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں