ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چپ تعزیہ کے جلوسوں پر حملوں کا خدشہ ڈبل سواری پر پابندی

ایام عزا کے آخری اور الوداعی چپ تعزیہ کے جلوسوں پر سندھ بھر میں سیکیورٹی کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ ان جلوسوں پر دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کا خدشہ سامنے آیا ہے۔

سندھ حکومت نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں 15 اکتوبر کو صوبے کے 7 بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پابندی کا اطلاق کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ، خیرپور اور شہید بینظیر آباد میں ہو گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق چپ تعزیوں کے جلوس جمعہ کو نکالے جارہے ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں