ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف حکومت نے 3سال میں صرف مہنگائی کی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے 3سال میں صرف مہنگائی کی ہے،ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکاہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،وفاقی حکومت کے مردم شماری کے فیصلے کو بھی ہم نے پارلیمنٹ میں چیلنج کیا۔

مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کوہم اس بھیانک دور سے  نجات دلائیں گے، حکومت کیخلاف لوگوں  میں غم اور غصہ ہے، سانحہ کارساز کے تمام شواہد مٹادیئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے غریب عوام میں مفت زمینیں تقسیم  کیں، اسی وجہ سے آج ہم سندھ پر حکومت کررہے ہیں، صوبے کی عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں