ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر کی طرح بھکر میں بھی جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

بھکر میں بھی جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ضلع بھر میں 55 بڑے جلوس برآمد ہوئے جبکہ مرکزی جلوس مرکز اہلسنت جامعہ فریدیہ سے برآمد ہوا جلوسوں کے راستے میں جگہ جگہ پانی کی سبیلیں اور نذر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

جبکہ ضلع کی سب سے بڑی نیاز سماجی رہنما رفیق احمد خان نیازی کے ڈیرہ پر کی گئی ۔

روایتی کٹوہ گوشت پر مشتمل اس نیاز میں 35 من سے زاید گوشت استعمال کیا گیا اس نیاز کی خاص بات یہ بھی ہے کہ مٹی کے برتنوں میں بننے والی یہ نیاز ساری رات ہلکی آنچ پر پکتی ہے اور اس میں کوئی مصالحہ بھی نہین ڈالا جاتا ہے اور جلوس میں شامل افراد خاص طور پر یہ نیاز کھانے کیلئے آتے ہیں ۔ اس کے علاؤہ بھی جگہ جگہ چائے، پانی ،چاول اور دیگر اشیاء کی خصوصی نیازوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہری اپنے اپنے انداز میں عید میلاد کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں