ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین اور پولینڈ کے درمیان اجلاس کے دوران کشیدگی

برسلز: یورپی یونین کے 2روزہ اجلاس کے دوران رکن ممالک کے نمایندے شریک ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین اور اس کے رکن ملک پولینڈ کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یورپی یونین کے جمعرات سے شروع ہونے والے 2روزہ سربراہ اجلاس میں پولینڈ کے خلاف کارروائی مرکزی موضوع رہی۔ جرمن چانسلر خاص طور پر اس حوالے سے پولش وزیراعظم کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہیں۔ دوسری طرف آسٹریا اور لکسمبرگ جیسے دیگر ممالک مالی پابندیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یورپی کمیشن نے وارسا میں قومی قدامت پسند حکومت پر عدلیہ کی آزادی کو محدود کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سربراہ کانفرنس میں ایندھن کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی بحث کی جائے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں