وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چُنگ اُئی یونگ Chung Eui Yong کے ساتھ دو نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔
چاوش اولو نے جو ان دنوں جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں اپنے جنوبی کوریا کے ہم منصب چُنگ اُئی یونگ سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوہرے ٹیکس کی روک تھام اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے۔
بعد میں جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کم بو کیوم نے وزیر خارجہ چاوش اولو کو شرفِ ملاقات بخشا ۔
چاوش اولو نے کوریا سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کےسابق سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کی۔