ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بھارت میچ: آج انشاللہ٘ جیت جنون اور جذبے کی ہوگی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کیلئے ملک کا ہر شہری پرجوش ہے اور انشاللہ٘ جیت جنون اور جذبے کی ہو گی پاکستان کی ہو گی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظیار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میں میچ دیکھنے کیلئے جانے کی تیاری کر رہا ہوں، آج پاکستان کے جو بھی گیارہ لڑکے میدان میں اتریں گے ان کے پاس پاکستان کا نیا سپر سٹار بننے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اس میچ کو لے کر پرجوش ہے اور انشاللہ٘ جیت جنون اور جذبے کی ہوگی پاکستان کی ہوگی

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزرا بھی پاک بھارت میچ دیکھنے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور خسرو بختیار پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھیں گے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ بھی میچ دیکھنے کیلئے دبئی گئے تھے، تاہم کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث وزیراعظم نے انہیں واپس بلا لیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں