ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سجاول،جے یو آئی مہنگائی کیخلاف29 اکتوبر کواحتجاج کریگی

سجاول(نمائندہ جسارت) پی ڈی ایم و جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے حکومت کو سخت ٹائم دینے ،ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے اعلان کے بعد جے یو آئی ضلع سجاول کا اجلاس صوبائی سینئر نائب امیر مولانا صالح الحداد کی صدارت میں ہوا جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر غور کرتے ہوئے حکومت کے خلاف 29 اکتوبر بروز جمعے کو سجاول میں احتجاج کا اعلان کیا گیا۔اس موقعے پر جے یو آئی صوبائی رہنما مولانا صالح الحداد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سے پہلے سنہرے خواب دکھائے تھے دھاندلی سے حکومت بنائی ہے۔تین سال میں ملک کا برا حال کیا ہے، ملک کی خارجا پالیسی ناکام ہوچکی ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہیں،پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے خلاف اپوزیشن ایک ساتھ ہے۔ پی ڈی ایم اس نااہل حکومت کو گھر بھیج کر سکون کی سانس لے گی۔ اجلاس میں فضل اللہ فیاض اورحافظ صالح تھیم ودیگرنے خطاب بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں