ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان: ہم آسیان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائیں گے

جاپان نے کہا ہے کہ ہم ” آزاد اور کھُلے انڈو۔ پیسیفک” ویژن کو حقیقت بنانے کے لئے جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی یونین ASEANکے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدا فومیو نے ‘جاپان۔ آسیان آن لائن سربراہی اجلاس’ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں علاقائی تعلقات پر بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں ہم نے چین کے ہانگ کانگ اور سنکیانگ اویغور خود مختار علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کی کیفیت پر اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔

کیشیدہ نے، 2023 کے جاپان۔آسیان دوستی کا 50 واں سال ہونے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ 2012 تا 2017 میں اپنے وزارت خارجہ کے دور میں، میں نے علاقائی بلاک کے ساتھ تعلقات کو تقویت دینے کے لئے کوششیں کیں۔ لیکن اس دفعہ بحیثیت وزیر اعظم، آسیان کے ساتھ زیادہ قریبی تعاون کی حالت میں رہتے ہوئے، ‘ آزاد اور کھُلے انڈو۔پیسیفک’ ویژن کو حقیقت بنانے کے لئے زیادہ قوت کے ساتھ کام کروں گا۔

انہوں نے، پیانگ یونگ انتظامیہ کے دھمکی آمیز میزائل تجربات اور چین کی، علاقائی سمندروں میں بڑھتی ہوئی کاروائیوں پر، اندیشوں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ہم نے شمالی کوریا کی تحویل میں موجود جاپانی شہریوں کے مسئلے کے حل کے لئے علاقائی ممالک سے مدد طلب کی ہے۔

کیشیدہ نے کہا ہے کہ ہم نے، کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے آسیان ممالک کو 16 ملین ویکسین کی اور "آسیان پبلک ہیلتھ ایمرجنسیز اور امرجنگ ڈیزیز مرکز ACPHEED ” کو 48 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں