ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان کلب حبیب الرحمن فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں

ایبٹ آباد(جسارت نیوز)آل پاکستان حاجی حبیب الرحمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں افغان اسپورٹس ایف سی نے کوئٹہ لکی یونائیٹڈ لکی مروت کو شکست دے کرکوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔ ہزارہ زمیندار ایف سی کے زیر اہتمام کنج فٹ بال اسٹیڈیم میں ہفتہ کے روز کھیلے جانے والیفٹ بال ایونٹ میں افغان اسپورٹس ایف سی کوئٹہ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد لکی یونائیتڈ لکی مروت کو پنلٹی ککس پر 5-4 سے شکست دے دی۔میچ مقرر ہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پہلے ہاف کے آغاز ہی میں افغان سپورٹس ایف سی کے فارورڈ وسیم نے گول بنا کر مقابلہ ایک صفر کر دیا جو کہ پہلے ہاف تک برقرار رہا۔ میچ کے آخری لمحات میں لکی کی ٹیم نے گول بنا کر مقابلہ برابر کر دیا اور پنلٹی ککس پر افغان اسپورٹس کوئٹہ نے 5-4 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کے ریفری ذیشان لاہور سے اور ریاض گڈو صدیق ڈار تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں