ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوہر نے بیوی کو سالگرہ کے دن تحائف سے تول دیا

لاہور: شوہر نے بيوی كو اس کی سالگرہ پر تحائف ميں تول ڈالا، اور اسے تحائف کے علاوہ كار، موٹرسائيكل اور ڈائمنڈ کی انگھوٹھی بھی گفٹ کی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پتوکی ميں  منائی گئی انوكھی سالگرہ میں شوہر نے دنياوی كہاوت كو حقيقت ميں  بدلتے ہوئے بيوی كو تحائف ميں تول ڈالا، ناصر عرفات نامی شوہر نے اپنی بيوی نائلہ ناصر کی سالگرہ كے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا، اور سیکڑوں افراد کی دعوت کا اہتمام کیا۔

تقریب کے دوران نائلہ سمیت تمام افراد اس وقت حیران ہوگئے جب ناصر عرفات نے بیوی کو ترازو میں بٹھا کر دوسرے پلڑے میں تحائف رکھنا شروع کردیئے، اور تحائف کا پلڑا بھاری ہونے کے بعد جب اس کی بیوی ترازو سے اتری تو اس نے اپنی بیوی کو كار، موٹرسائيكل اور ہیرے کی انگھوٹھی بھی تحفتاً پیش کی، جس پر تقریب میں مدعو تمام افراد نے دل کھول کر شوہر کو داد دی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں