ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے، مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام جان چکے ہیں کہ عمران خان سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے۔

ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پی ڈی ایم کا جلسہ آج ہوگا، ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، ڈیرہ غازی خان جلسے سے صدر (ن) لیگ شہباز شریف و دیگر خطاب کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں