ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موجودہ حالات میں انتشار کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی دکانداری چمکانا افسوسناک ہے،  سب کے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے اور یہ مقدم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بیان میں کہاہےکہ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں، یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، سب سے پہلے ہم سب کے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے اور یہ مقدم رہے گا، پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی

انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں، جلسے جلوسوں سے ملک کو آگے نہیں لے جایا سکتا، موجودہ حالات میں انتشار کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن جماعتوں کو ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہئے، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قومی مفادات سے متصادم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں