ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میر جان محمد جمالی بلا مقابلہ بلوچستان کے اسپیکر اسمبلی منتخب

بلوچستان اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب، میر جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہو گئے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائمقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر اسمبلی کا اعلان کرینگے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے اسپیکر شپ سے مستعفی ہونے کے بعد نئے اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ آج ہو رہا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد جمالی کے 5 کاغذات نامزدگی میں جمع کرائے گئے، تاہم مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہوگئے، اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 بجے ہونیوالے اسمبلی اجلاس میں اب رائے شماری نہیں ہوگی، قائمقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر کے نام کا اعلان کرینگے۔

گزشتہ روز میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے تھے۔ ان کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اپوزیشن بنچز سے کسی رکن نے قائد ایوان کے انتخاب میں ووٹ رجسٹر نہیں کروائے اور رائے شماری میں حصہ نہیں لی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں