ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ای� آئی اے: امیگریشن کرپشن میں ملوث 2 ملازم برطر�

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) شہریوںکو جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ایف آئی اے کے 2 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نے ایف آئی اے کے 2 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ کے کرپشن میں ملوث 2 ملازمین کو برطرف کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ برطرف کیے گئے ملازمین پر لوگوں کو جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔ بعداز مکمل انکوائری اور انکوائری آفیسر کی رپورٹ پر برطرف کیا گیا۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے کے برطرف ملازمین کو اپنے حق میں صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دیا گیا لیکن ملازمین اپنے اوپر عائد کیے گئے الزامات کا کوئی تسلی بخش جواب پیش نہیں کر سکے تھے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ایجنٹوں کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں