ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صا� پانی کیس‘ شری� �یملی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی ریفرنس کیس میں ن لیگی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف سمیت20 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت13 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو تفصیلی بحث کے لیے طلب کر لیا ہے۔ جج محمد ساجد علی نے مذکورہ ملزمان اور ن لیگی رہنما قمر اسلام سمیت20 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر کرپشن کا نہیں بلکہ اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے،اس لیے صاف پانی کیس میں ملوث ملزمان کا کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے پرنیب عدالت کو سماعت کے اختیارات حاصل نہیں ہیں کیونکہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب کے اختیارات محدود ہیں، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ملزموں کو اس کیس سے بری کرنے کے احکامات صادر کرے۔ نیب کی صاف پانی کرپشن ریفرنس میں شریف فیملی پر کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے، جس کے باعث خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں