ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصر: سیسی نے دارالحکومت آیندہ ماہ منتقل کرنے کا حکم دے دیا

مصر: نئے دارالحکومت میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کا کام تاحال جاری ہے‘ سیسی حکومت عجلت میں منتقل کرنا چاہتی ہے

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں جنرل سیسی کی حکومت نے دارالحکومت کو آیندہ ماہ قاہرہ سے دوسرے شہر میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ نیا دارالحکومت انتہائی گنجان آباد قاہرہ سے تقریباً 45کلومیٹر دور تعمیر کیا جا رہا ہے۔ قاہرہ میں صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک اعلان کے مطابق حکومتی دفاتر قاہرہ سے مشرق کی طرف زیر تعمیر نئے شہر میں دسمبر میں منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ مصر میں فوجی بغاوت کے بعد صدر عبدالفتاح سیسی نے 2014ء میں اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ ان کے ایما پر 2015ء میں ملک کے ایک نئے انتظامی دارالحکومت کی تعمیر اور پھر حکومتی دفاتر کی وہاں منتقلی کے منصوبے پر کام شروع کیا گیا تھا۔ اس شہر کو ابھی تک کوئی نام نہیں دیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں