ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوانوں کی کثیر تعداد پر سخت محنت کر ر�ے �یں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی کثیر تعداد پر سخت محنت کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں کامیاب جوان پروگرام کے 2 سال مکمل ہونے پر کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید ہنر اور تکنیکی مہارت سکھائی گئی، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام میں بھی 5 ارب روپے جاری کیے گئے، رقم کی تقسیم ملک بھر کے نوجوانوں میں بلا تفریق میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یوتھ انٹرپینورشپ اسکیم کے تحت 30 ارب روپے کی رقم تقسیم ہوئی، 2 سال  میں 35 ارب روپے سے زائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم ہوئی۔

وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ ہنر کے ذریعے نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے گا، نوجوان کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کا اصل محرک ہوتے ہیں، پاکستان کا 68 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں