ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کی تحریک ہے ، حافظ نعیم

جماعت اسلامی علاقہ دستگیر وجامعہ نعمان بن ثابت کے تحت محفل قرأت سے امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ،فاروق نعمت اللہ خطاب کرہے ہیں‘ جبکہ معروف قراء تلاوت کلام پاک پیش کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعۃ الامام نعمان بن ثابتؒ اور جماعت اسلامی علاقہ دستگیر کے تحت رضوان پارک فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں عالمی محفل حسن قرأت کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن اور ضلع گلبرگ وسطی کے امیرفاروق نعمت اللہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کے میزبان مدیر جامعۃ الامام نعمان بن ثابت مولاناحبیب احمد حنفی اور ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلما کراچی مولانا عبدالوحید نے بھی خصوصی خطاب کیا۔محفل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قرأ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مایہ ناز قرأ نے بھی شرکت
کی۔ ان کے علاوہ مشہور نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل میں بین الاقوامی قرأ قاری عیدی شعبان نے تنزانیہ افریقہ اور قاری عبدالرحمن الخولی نے مصر سے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان کے مایہ ناز قرأ قاری مفتی شہاب الدین، قاری مدثر احسن منصوری، قاری نصیر حسین شاہ، قاری فہد الرحمن نے تلاوت فرمائی۔ اس موقع پر معروف نعت خواں جناب نعمان شاہ بخاری، مفتی سلمان عباسی، فرحان الرشید نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ تقریب میں مردوں سمیت خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوکر قرآن سے گہرے لگاؤکا ثبوت دیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی قرآن کا نظام چاہتی ہے۔ اور اسی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے مولانا حبیب حنفی کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔ فاروق نعمت اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا حبیب احمد حنفی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ اس طرح کی محفل منعقد کرنے کی خوش خبری سنائی جبکہ مولانا عبدالوحید نے پروگرام کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں