واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے مہنگائی کے خلاف جنگ کو اول ترجیح قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، مہنگائی کے خلاف جنگ کو اول ترجیح ہے، مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ڈاو جونز میں 0.7، ایس اینڈ پی میں 0.8 اور نیسڈیک انڈکس میں 1.7 فیصد کمی ہوئی، تیل، گاڑیوں اور مکانات کی قیمتیں 30 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں امریکا میں مہنگائی قابو میں تھی، دنیا بھر میں سپلائی چینز متاثر ہونے سے قیمتوں پر فرق پڑا۔
