ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت نے تجوری ہائٹس کی پوری عمارت 4ہفتوں کے اندر گرانے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے۔ تحریری فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے لکھا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 4 ہفتوں میں پوری عمارت گرائی اور ملبہ اٹھایا جائے۔4 ہفتوں کا وقت 29 اکتوبر سے شروع ہوگا۔انہدام سے قبل تجوری ہائٹس انتظامیہ فائلیں اور سامان نکال لے۔ بکنگ فائلیں کمشنر کراچی کی زیرنگرانی نکالی جائیں۔کمشنر کراچی بکنگ فائلوں کی مکمل انونٹری بنائیں۔انونٹری میں بکنگ کروانے والوں کے مکمل پتے، حسابات درج کیے جائیں۔ انونٹری مکمل کرکے کمشنر کراچی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔ بکنگ کروانے والوں کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے۔ تجوری ہائٹس اس فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ عمل درآمد نہ کرنے پر تجوری ہائٹس انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ عمارت کے انہدام اور ملبہ اٹھانے کی نگرانی کمشنر کراچی خود کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں