دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے ایک رات قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان اسپتال میں داخل تھے جس کی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بتایا ہے کہ محمد رضوان آسٹریلیا سے میچ سے ایک رات قبل پھیپھڑوں سے منسلک عارضے کے سبب اسپتال میں داخل تھے۔
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد رضوان فائٹر کھلاڑی ہیں۔
Can you imagine this guy played for his country today gave his best.
He was in the hospital last two days.
Massive respect @iMRizwanPak .
Hero. pic.twitter.com/kdpYukcm5I— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 11, 2021
سابق فاسٹ بولر “راولپنڈی ایکسپریس” شعیب اختر نے محمد رضوان کی اسپتال میں موجودگی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں محمد رضوان اپنے ملک کے لیے کھیلیں گے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے؟
