ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل، نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نے سیمی فائنل کی طرح فائنل میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے وہ بھی فیلڈنگ کرتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر آسٹریلیا کو دباؤ میں لانے کی کوششیں کریں گے۔

آسٹریلیا نے اپنی سیمی فائنل والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹم سیفرٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں میں سے اگر کوئی بھی فائنل جیتا تو ایسا پہلا بار ہو گا، آسٹریلیا کی ٹیم 2010 کے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی، لیکن وہاں اسے انگلینڈ نے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان ایرن فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکوس سٹوائنز، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل وڈ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، کین ولیمسن، گلین فلپس، ٹم سیفرٹ، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں