ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا کے صدارتی انتخابات،سیف الاسلام قدافی بھی امیدوار ہونگے

اس سال چوبیس دسمبر کو لیبیا میں صدارتی انتخابات کے لیے  رائے دہی ہو گی۔
 کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ 
ان انتخابات میں سابق لیڈر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی بھی ایک امیدوار کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ 
صدارتی امیدوار کے طور پر انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی اتوار چودہ نومبر کو نیشنل انتخابی کمیشن میں جمع کرائے۔ 
چوبیس دسمبر کو سبھی امیدوار انتخابی عمل میں شریک ہوں گے۔ کسی اميدوار کو واضح اکثريت نہ ملنے کی ممکنہ صورت ميں چوبیس جنوری کو دوسرے مرحلے میں صرف ان دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا، جنہوں نے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں