ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان میں پر تشدد مظاہرے،پندرہ افراد ہلاک

سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

خبر کے مطابق،مظاہرین پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

شمالی خرطوم میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اقتدار پر فوج کے قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔

حفاظتی قوتوں نے مظاہرین پر گولیاں اور آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

فوج نے مظاہروں کو روکنے کے لیے خرطوم اور دیگر شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں جبکہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں