ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی آئین دشمنی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی آئین دشمنی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی آئین دشمنی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں کہا گیا کہ تاریخ میں پہلی بار انتخابی اصلاحات اتفاق رائے کے بغیر ہوئیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین حکومتی قانون سازی کو قانونی نہیں مانتا، فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں، حکومت نے پارلیمنٹ پر خود کش حملہ کیا ہے، حکومت عوام کے سامنے رسوا ہوچکی ہے، اب آئین پر حملہ آور ہے، الیکشن کمیشن کا بیان حکومتی قانون سازی، ای وی ایم کے غلط ہونے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی پاکستان میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے، ایل پی جی، آٹا، چینی، دوائی، بجلی گیس عوام کی پہنچ سے باہر ہیں، حکومت غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، اپوزیشن کے اتحاد اور جذبے کو سراہتا ہوں، اپوزیشن کی جدوجہد رنگ لائے گی، آئین اور عوام کو ریلیف دلائے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں