ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متنازع زرعی قوانین: مودی حکومت نے کسانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

نئی دہلی: متازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے آگے مودی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بی جے پی حکومت نے متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ہم کسانوں کو ان قوانین پر اعتماد میں لینے میں ناکام رہے جس پر میں عوام سے معافی مانگتا ہوں۔

نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی اور کسانوں کے اعتراضات کو بھی دور کرنے کے لیے بھی تیار تھے تاہم کسانوں نے ان قوانین کو مسترد کردیا، قوانین کو واپس لینے کے ساتھ ساتھ کسانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتجاج ختم کردیں۔

متنازع زرعی قوانین کے مطابق اہم زرعی اجناس کی کم سے کم قیمتوں کے تعین پر حکومت کا کنٹرول مکمل طور پر ختم کر کے نجی سرمایہ کاروں کو آزادی دے دی گئی۔ سرمایہ کار کسانوں سے براہ راست بھاؤ تاؤ کر کے اپنی من پسند قیمت پر زرعی اجناس خریدنے کے اہل ہوں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں