ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی حکومت نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ چیلنج کردیا

صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔

صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کا قانون بنایا تھا جب کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے حکم دیا تھا۔

کے پی حکومت نے سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے غیر جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے کی شق کالعدم قرار دی، ہائیکورٹ کے فیصلے سے قانون میں ابہام پیدا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں