ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان قانونی حیثیت سے روکنے والے اقدامات کررہے ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک (آن لائن) پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان مکمل معاشی تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ کابل کے طالبان حکمرانوں نے قانونی حیثیت روکنے والے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ’سب سے بڑا بحران جو افغانستان پر منڈلا رہا ہے وہ مکمل معاشی تباہی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی تجدید کے لیے نقدی کی ضرورت ہے تا کہ تنخواہوں کی ادائیگی، چھوٹے کاروبار بحال اور بینکنگ سسٹم کی تجدید ہوسکے۔ اقوامِ متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈیبورا لیونس نے بھی اسی قسم کے جذبات کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ ملک کی مجموعی ملکی پیداوار رواں برس40 فیصد تک سکڑ سکتی ہے اور 3 کروڑ 80 لاکھ افراد میں سے 60 فیصد کو بھوک کا سامنا ہوسکتا ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک اور بیرونِ ملک اعتماد کے بحران کے باوجود طالبان حکومت نے بین الاقوامی قانونی حیثیت حاصل کرنے کو روکنے والے اقدامات شروع کردیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں