ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا میں دو ماہ کے دوران مسلح افراد کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 544 افراد بازیاب

نائجیریا کی ریاست زمفارا میں دو ماہ کے دوران مسلح افراد کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 544 افراد کو بازیاب کرا لیا گیا۔

زمفارا کے گورنر محمد بیلو متوالے نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران گزشتہ دو ماہ کے دوران 544 افراد کو مسلح جتھو ں کے چنگل سے نجات دلائی  گئی ہے۔

متوالے نے کہا کہ بازیاب کرائے جانے والے  زیادہ تر خواتین اور بچے تھے 95 طلباء کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متوالے نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ریاست میں مواصلاتی سہولت منقطع ہونے کے بعد، سیکورٹی فورسز کو بندوق برداروں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں