ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اتحادی قوتوں کی یمن میں حوثیوں کے 13 اہداف پر بمباری

سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی SPA نے بتایا ہے  کہ یمن میں سعودی قیادت میں اتحاد نے حوثی باغیوں کے 13 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اتحادیوں نے بتایا کہ کارروائی میں یمن کے صوبوں صنعا، صعدا اور مارب میں حوثی باغیوں کے اسلحے کا ڈپو، فضائی دفاعی نظام اور ڈرونز کمیونیکیشن نظام تباہ کردیے گئے۔

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے اتحادیوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقےکی طرف فائر کیے گئے ڈرونز ناکام بنا دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ باغی دو بلیسٹک میزائل داغنے میں ناکام ہوئے اور وہ یمن کے اندر ہی گر گئے۔

خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر یمن سے مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں جس میں ڈرونز اور میزائل بھی شامل ہیں، جو یمن میں 2015 میں سعودی اتحادیوں کے حملے کے بعد سے جاری ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں