ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی ڈکیتی، انگوٹھیاں اور گھڑیاں چوری

لاہور:لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ نقدی اور دوکروڑ کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی واردات کرکے فرار ہوگئے ہیں، اس ضمن میں دائر ایف آئی آر کے مطابق مسلح ڈاکوں نے اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک کروڑ روپے کی نقدی اور ایک کروڑ96 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے گئے۔

 اس کے علاوہ ڈاکو 6 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں بھی لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،درج مقدمہ کے مطابق مسلح ڈاکوں نے اہل خانہ کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں