ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال 2021کا بہترین فٹبالر کون ، فیفا نے نامزدگیاں جاری کردیں

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2021کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈز کی نامزدگیاں جاری کردی ہیں۔فیفا کے مطابق 2021کے بہترین مینز فٹبالر کی نامزدگیوں میں دنیائے فٹبال کے 11بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔ 2021کے بہترین مینز فٹبالر کی کیٹیگری میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو،  ارجنٹینا کیلیونل میسی،فرانس کے کلیان مباپے، برازیل کے نیمار اور مصر کے محمد صلاح شامل ہیں۔اس کے علاوہ فرانس کے کریم بینزما، بیلجیئم کے کیون ڈی بروئن،  ناروے کے ایرلنگ ہالیند ،اٹلی کے جارگینہو ، فرانس کے این گولو کانتے ، پولینڈ کے رابرٹ لیوینڈوسکی بھی بہترین کھلاڑی کے نامزگیوں میں شامل ہیں۔شائقین فٹبال اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو فیفا کی ویب سائٹ پر جاکر ووٹ کر سکتے ہیں۔فیفا کے مطابق فاتح کھلاڑی کا اعلان 17 جنوری 2022 کو ایک آن لائن تقریب میں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں