ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“مریم نواز نے جعلی آڈیو اور ویڈیو بنانے کیلئے ٹیم تیار کر رکھی ہے”

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے  اطلاعات  ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے جعلی آڈیو اورویڈیو بنانے کے لئے ٹیم تیار کررکھی ہے،سابق چیف جسٹس سے متعلق ریلیز ہونے والی  ویڈیو جعلی ثابت ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات نے کہا کہ ویڈیو لیکس کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے،مریم نواز کا رویہ ہمیشہ منفی رہا ہے،فیک لیکس تشکیل دینا مریم نواز کا پرانا کام ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات   کے معاملے پر اپوزیشن نے تعاون نہیں کیا، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے نوازشریف کے بیٹے بھی مستفید ہونگے،سندھ حکومت کہتی ہے گندم چوری ہوگئی،کارروائی کریں گے تو ان کی چیخیں آسمان تک جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں