ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گراس روٹ لیول پر آرچری کا فروغ اولین ترجیح ہے،امتیاز شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے دار اس کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں،نیشنل ایونٹس میں سندھ کے کھلاڑیوں کوتمام مواقع میسر آئیں گے،گراس روٹ لیول پر کام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی صدر مس ثنا علی نے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں نئے میں عہدے داروں کا انتخاب کثرت رائے سے عمل میں لایا گیا،جس کے مطابق کرنل(ر) ضیا الاسلام پیٹرن ان چیف،سید اعجاز علی سینئر نائب صدر،شکیل احمد سیکریٹری جنرل اور مس گل رخ خازن منتخب ہو گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں