ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی کابینہ میں اراکین کی تعداد 53 ہوگئی

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی کو معاون خصوصی برائے ای کامرس مقرر کر دیا۔ اس ضمن میں کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیکیشن جار ی کر دیا ۔ ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق اس طرح وفاقی کابینہ میں اراکین کی تعداد 53 ہوگئی جو کسی بھی حکومت میں سب سے زیادہ ہے۔ عون عباس کی شمولیت کے بعد معاونین خصوصی کی تعداد17ہوگئی ‘ وفاقی وزرا کی تعداد 27 جبکہ وزیر مملکت کی تعداد 4 ہے۔ 17معاونین خصوصی میں12 غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں جبکہ وزیراعظم کے تمام 5 مشیر غیر منتخب ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں