ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈولفن سکواڈ کی بروقت کارروائی، انڈر پاس سے کود کر خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کو بچا لیا

لڑکی کی لاہور کی مصروف شاہراہ پر خودکشی کی ناکام کوشش، پولیس کمیونیکیشن آفیسر نے کیمروں کی مدد سے خودکشی کرتی ہوئی لڑکی کو چند لمحوں میں بچا لیا۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی لاہور کی ایک مصروف شاہراہ پر فلائی اوور کے اوپر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کرتی ہے۔

اسی دوران پولیس کمیونیکیشن آفیسر معاملے کی حساس نوعیت کے پیش نظر ڈولفن اہلکاروں کو مطلع کرتے ہیں. اس دوران ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کے افسران شاہراہوں پر ہونے والی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے پولیس کمیونیکیشن آفیسر کا کہنا تھا انہوں نے لڑکی کی مشکوک حرکات و سکنات کو دیکھتے ہوئے ڈولفن کو اس بارے میں آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈولفن اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر خود کشی کی کوشش کرنے والی اس لڑکی کو بچا لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیڈ بیک لینے پر معلوم ہوا کہ یہ لڑکی اس سے قبل بھی دو بار خودکشی کی کوشش کر چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں