ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون نہ کیا تو کشیدگی بڑھے گی، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون نہ کیا تو اگلے ماہ جوہری مذاکرات میں کشیدگی بڑھے گی۔

 غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق  امریکی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ   اس کشیدگی سے سن 2015 کی جوہری ڈیل کے احیاء  کے مذاکرات پر حرف آ سکتا ہے۔

دوسری جانب  عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایران متعدد جوہری تنصیبات تک عالمی معائنہ کاروں کی رسائی روکے ہوئے ہے، اس ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز کی سہ ماہی ملاقات رواں ہفتے ہو گی، جس میں ایرانی جوہری پروگرام کا مدعا سرفہرست ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں