ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہر پاکستانی کے ذمے قرض میں 63 فیصد اضافہ ہوگیا ، احسن اقبال

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 3سال میں ہر پاکستانی کے ذمے قرض میں مزید 63فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 39ماہ میں پاکستان پر واجب الادا رقم 50 اعشاریہ 5 کھرب تک پہنچ چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک کر حقائق کو نہیں جھٹلایا جاسکتا، عمران خان کی اعلیٰ کارکردگی میں ہر پاکستانی مزید 91ہزار روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ جاری کرکے وزیراعظم کو آئینہ دکھا دیا ہے، یہ وہ شخصیت ہیں جو ہر پاکستانی کو یاد دلاتے تھے آپ پر کتنا قرضہ ہے۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ وہ لیڈر کہاں گیا جو کہتا تھا ان قرضوں سے بھوکا بچہ کیسے کھانا کھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ وقت پر ایل این جی کا سودا نہیں کیا گیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر بجلی اور گیس پر بھی پڑے گا۔یہ نالائقی پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کو برائے فروخت بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں