ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی، جمعہ کی چھٹی ختم

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سرکاری دفاتر میں اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کردی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

عرب خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اب ہفتہ وار تعطیل جمعہ، ہفتے کی بجائے ہفتہ اور اتوار کو ہوگی۔

ایجنسی کے مطابق  یو اے ای میں اب ورکنگ ہفتہ پیر سے جمعرات تک ہوگا، جبکہ جمعہ کو ہاف ڈے ہوگا، سرکاری دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 3 بجے تک کام ہوگا جب کہ جمعہ کو دن 12 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔

حکم نامہ کے مطابق یو اے ای میں نماز جمعہ سوا ایک بجے کے بعد ادا کی جاسکے گی۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ایسے افراد جو گھر سے کام کرنے کے اہل ہیں وہ جمعہ کو گھر سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ْ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں