ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یادگاری فٹ بال چیلنج کپ،ینگ اقبال فٹ بال کلب ملیر کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید خالد لاشاری یادگاری فٹ بال چیلنج کپ میں ینگ اقبال فٹ بال کلب ملیر نے یاسین اسٹار ڈالمیا کو شکست دیدی۔ بلوچ یونین فٹ بال گرائونڈ پر یادگاری فٹ بال چیلنج کپ ‘ میں کھیلے گئے دوسرے رائونڈ کے میچ میں کپتان عابد کی قیادت میں کراچی کی مضبوط ٹیم ینگ اقبال فٹ بال ٹیم ملیر نے مد مقابل یاسین اسٹار ڈالمیا کو سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔چیلنج کپ میں شاندار پر فارمنس پر ینگ اقبال فٹ بال کلب ملیر کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی اورجنرل سیکریٹری محمد سلیمان پٹنی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مستقبل میں جاری رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں