ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی اور قطر کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں: آلتون

صدارتی اطلاعاتی امور کے ڈار ئیکٹر فخر الدن آلتون نے کہا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ قطر کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ  دینے کے لیے  مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں  ۔

فخر الدن آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بیانات  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  صدر ایردوان   نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کیے جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  معیشت، سلامتی، سفارت کاری، ثقافت اور سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے جیسے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے صدر کی قیادت میں سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور برآمدات پر مبنی معیشت  کو مضبوط بنانے کے لیے تمام تر منفی  پراپگنڈے کے باوجود اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ "

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں