ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: مال بردار جہاز ڈوبنے سے 9افراد ہلاک

بیجنگ: چین میں ڈوبنے والے مال بردار جہاز کو کرین کی مدد سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے‘ چھوٹی تصویر میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کو بچایا جارہا ہے

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر ینتائی کے ساحل پر ایک مال بردار جہاز کے ڈوبنے سے عملے کے 9ارکان ہلاک ہو گئے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق ایک مقامی امدادی ٹیم کی جانب سے اس حادثے کی اطلاع موصول ہوئی۔ مال بردار جہاز تیانفینگ 369 شہر ینتائی کے شمال مشرق میں 30 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ڈوب گیا۔ امدادی عملے کو فوری طور پر وقوع کی جانب سے روانہ کیا گیا،جنہوں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے کئی افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں