ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کیخلاف بل منظور

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور ہوا، ڈیموکریٹس کی 219 ووٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی حمایت جبکہ ری پبلکنز نے 212 ووٹ کے ساتھ  اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی مخالفت کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق بل کے تحت ایک محکمہ بنایا جائے گا جو اسلامو فوبیا کے واقعات کو مانیٹر کرے گا، بل کو قانون بنانے کے لیے امریکی سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔

رکن کانگریس الہان عمر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کا منظور ہونا مسلمانوں کے لیے سنگ میل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں