ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پچیسویں آئینی ترمیم کے خلا� درخواست کے قابل سماعت �ونے پر اعتراضات سامنے آگئے

پچیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پراٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے اعتراض پیش کر دیئے۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے کیس میرٹ پرسننے کی استدعا منظورکرلی۔ دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات کے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پہلے کیس کے میرٹ سن لے پھر ساتھ ہی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی فیصلہ کر دے۔ عدالت وقت دے آئندہ سماعت پر میرٹ پر دلائل دوں گا۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار اپنی درخواست میں قائد اعظم کی یقین دہانی پر انحصار کر رہے ہیں۔ درخواست گزار اپنے دلائل کا خلاصہ عدالت میں جمع کرائیں۔ سماعت آئندہ ماہ دوبارہ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں