ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان ، عمارت میں آتشزدگی سے 27 افراد ہلاک

اوساکا: جاپان میں آتشزدگی کے بعد زخمی کو طبی امداد کے لیے لے جایا جارہا ہے‘ دوسری تصویر آگ سے متاثر ہونے والی 8منزلہ عمارت کی ہے

اوساکا (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹوکیو: جاپان کے شہراوساکا کی ایک کمرشل عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز صبح کے وقت اوساکا کی 8 منزلہ عمارت میں پیش آیا۔ چوتھی منزل پر لگنے والی آگ عمارت کے دیگرحصوں میں بھی پھیل گئی۔ عمارت میں ڈاکٹروں کے کلینک اورمختلف دفاترتھے ،جو جل کر خاک ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے،جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری جانب پولیس کو خدشہ ہے کہ آتش زدگی حادثاتی نہیں ، بلکہ دانستہ طور پر کی گئی کارروائی ہے۔ واقعے کے وقت ایک 60 سالہ شخص کو کاغذ کا تھیلا پکڑے دیکھا گیا جس سے آتش گیر محلول بہ رہا تھا۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ آگ اس مقام پر لگی جہاں کچھ مائع فرش پر گر گیا تھا۔ پولیس نے مشتبہ شخص کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے،تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ملزم زخمیوں میں شامل ہے یا نہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق عمارت کی چوتھی منزل پر نفسیاتی مریضوں کا ایک کلینک بھی واقع ہے اور متاثرین میں زیادہ تعداد وہاں موجود مریضوں کی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں