ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان شہری 3 ماہ کے اندر واپس افغانستان چلے جائیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ 3 ماہ میں واپس افغانستان چلے جائیں، غان شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کی مدد کریں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 3 لاکھ کے قریب افغان شہری موجود ہیں، افغان شہریوں سے درخواست کریں گے کہ 3 ماہ میں واپس افغانستان چلے جائیں، افغان شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کی مدد کریں گے۔

او آئی سی اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے او آئی سی اجلاس سے افغانستان کے لیے مثبت پیغامات آئیں گے، چاہتے ہیں افغانستان سے متعلق ایک فنڈ بنا سکیں جس میں تمام اسلامی ممالک حصہ ڈالیں اور افغانستان کی مدد کریں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکمران جماعت کا ضمنی الیکشن ہارنا یقیناً فکر کی بات ہوتی ہے، پی ٹی آئی کو الیکشن پالیسی کو ریویو کرنے کی ضرورت ہے، ضمنی الیکشن کے بعد بلدیاتی انتخابات بھی آ رہے ہیں، آئندہ الیکشن کی بھی تیاری کرنا ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں