ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے، افغان وزیر خارجہ

اسلام آباد: افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے کیونکہ تسلیم کیا جانا ہماراکا حق ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی ) کے اجلاس کیلئے پاکستان میں موجود افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان خواتین آزاد اور بااختیار ہیں،خواتین کے حقوق کیلیے ایک فرمان جاری کیا ہے، خواتین کو افغانستان میں کوئی مسئلہ نہیں ،بس میڈیا مشکلات کو اجاگر کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک افغانستان کو اپنی نظر سے دیکھے ،افغانستان پرامن، حکومت مضبوط ہے ،دنیا کے لوگ وہاں آسکتے ہیں،وہاں آہستہ آہستہ تمام سفارتخانے کھل گئے ہیں اوردنیا افغانستان کو اب بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں