ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ نعیم سے صدف آئیکون متاثرین کی ملاقات ‘قانونی مدد کی اپیل

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے صدف آئیکون پروجیکٹ کا وفد ملاقات کررہاہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نورحق میں صدف آئیکون پروجیکٹ کے متاثرین کے ایک وفد نے کرتار لال پھوجا کی قیادت میں ملاقات کی اور اپنے پروجیکٹ کے بلڈرز کی زیادتیوں و دھوکا دہی کے خلاف جماعت اسلامی سے قانونی مدداور تعاون کی اپیل کی۔وفد نے بتایاکہ 100سے زاید الاٹیز کے اربوں روپوں کی مکمل
ادائیگی کے باوجود ان کو قبضہ نہیں دیا جارہا ،ساری رقم ہڑپ کرلی گئی ہے اور اب دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ہم لوگ شدید ذہنی وجسمانی اذیت سے دوچار ہیں ،بلڈر کی جانب سے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور گرفتاریوں کی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں،ہماری اربوں روپے کی رقم پھنسی ہوئی ہے اور کہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔ حافظ نعیم الرحمن نے متاثرین کو جماعت اسلامی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمے داران کو ہدایت کی کہ ان کے مسئلے کے حوالے سے قانونی ودیگر پہلوئوں کا جائزہ لے کر حل کے لیے ہر ممکن کوشش اور مدد کی جائے۔ ملاقات میں پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سیف الدین ایڈووکیٹ اور سیکرٹری نجیب ایوبی بھی موجود تھے ۔متاثرین کے وفد نے مزید بتا یاکہ کئی الاٹیز نے بلڈر کے مطالبے پر پوری رقم بھی ادا کردی ہے اس کے باوجود انہیں پریشان کیا جارہا ہے ،بلڈر کے آفس پرنامعلوم لوگوں کا قبضہ ہے جو کسی بھی قسم کے تعاون اور رہنمائی کرنے پر تیار نہیں ،تمام الاٹیز دربدر ہوگئے ہیں ،بلڈر کے آفس میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ مزید رقم جمع کرائی جائے جو کہ آج کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہو ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں