ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجر اور نائجیریا میں بوکو حرام کے 22 دہشت گرد مارے گئے

نائجر اور نائیجیریا کی جھیل چاڈ کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف یکم دسمبر سے جاری مشترکہ کارروائیوں میں 22 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔

نائیجر، ڈیفا میں قائم مشترکہ کثیر الاقوامی فوج کی ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ یکم دسمبر کو شروع کردہ "شرن فیگ” کے نام سے  نائیجر اور نائیجیریا کی مشترکہ کارروائیوں میں بوکو حرام کے 22 ارکان مارے گئے۔

بیان میں  بتایا گیا ہے کہ بوکو حرام کے ارکان سےگولہ بارود اور گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی بری اور فضائی افواج نے آپریشنز میں حصہ لیا جس میں 4 نائجیرین اور 2 نائیجر فوجی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جو نائیجیریا میں 2000 کی دہائی کے آغاز سے موجود بوکو حرام کی وسیع پیمانے کی  پر تشدد کارروائیوں میں 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اموات ہوئی ہیں اور لاکھوں  افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یہ تنظیم 2015 سے ملک کے سرحدی پڑوسیوں کیمرون، چاڈ اور نائیجر میں بھی حملے کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں